صوبہ سندھ کا ایک گاؤ ں ایسا بھی ہے جہاں گزشتہ 10 برس کے دوران جرم کی کوئی واردات نہیں ہوئی


صوبہ سندھ کا ایک گاؤ ں ایسا بھی ہے جہاں گزشتہ 10 برس کے دوران جرم کی کوئی واردات نہیں ہوئی، وہاں شرح خواندگی 90 فیصد ہے جبکہ بجلی کے پولز کو لکڑی سے محفوظ بنایا گیا ہے، وہاں جگہ جگہ کچرادان بھی موجود ہیں۔
ضلع ٹنڈو الہٰیار کی تحصیل جھنڈو مری میں 5 ہزار افراد پر مشتمل گاؤں ٹنڈو سومرو اپنی نوعیت کا منفرد اور واحد گاؤں ہے، یہاں کی صاف ستھری گلیاں، سینی ٹیشن کا بہترین نظام، ڈھکی ہوئی نالیاں ، 90 فیصد شرح خواندگی، پینے کا صاف پانی، تعلیم کے لے تمام سہولتوں سے آراستہ سرکاری اسکول اور 24 گھنٹے ڈاکٹروں، ادویات اور ایمبولینسوں سے لیس بیسک ہیلتھ یونٹ اسے سب سے الگ اور ممتاز بنا دیتا ہے۔

Post a Comment

0 Comments