Yesterday at 4:50 PM رہنما مسلم لیگ (ن) شاہد خاقان عباسی نے کہا ہےکہ ہمیں تحریک چلانےکی ضرورت نہیں،حکومتخودہی ختم ہوجائےگی



اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن ) کےرہنماؤں کے ہمراہ میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ حکومت کےترجمان نےاپنی پالیسی کوچیلنج کیا،حکومت کےترجمان کہہ رہےہیں خطرےکی گھنٹی بج رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ڈاکٹرفرخ سلیم نےمعیشت سےمتعلق خطرناک باتیں کیں،انہوں نے کہاکہ حکومت ریکارڈقرضےلےرہی ہے،ترجمان نےکہاحکومت ناکام ہوچکی ہے،خطرےکی گھنٹی بج رہی ہےتویہ تشویشناک بات ہے۔

شاہدخاقان عباسی کا کہنا تھاکہ اپنےدورسیاست کے32سال میں ایسےحالات نہیں دیکھے،ایسےغیرمعمولی حالات پاکستان میں کبھی پیدانہیں ہوئے،حکومت معیشت کےمعاملات پرجھوٹ بول رہی ہے،ہم ان معاملات کوقوم کےسامنےرکھناچاہتےہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ حکومت منی بجٹ کیوں لےکرآرہی ہے؟وزیرخزانہ اسدعمرمنی بجٹ پیش کرنےکےماہرہوچکےہیں،منی بجٹ کےذریعےمہنگائی کاطوفان لایاجارہاہے۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہاکہ حکومت میں اکثرلوگوں کو معلوم نہیں ان کاکام کیاہے، عمران خان اکثربھول جاتےہیں کہ وہ وزیراعظم ہیں، وزیراعظم کوکسی چیزکانہیں معلوم ان کوبتاناپڑتاہے ۔

انہوں نے مزید کہاکہ حکومتی اقدامات کےاثرات عوام پرپڑرہےہیں،حکومت نےڈالرکی قیمت بڑھائی لیکن ایکسپورٹ میں کمی آئی،آج تک آئی ایم ایف پروگرام میں جانےکافیصلہ کیوں نہیں ہوسکا؟بےروزگاری میں اضافہ،افراط زرمیں کمی ملک کیلئےنقصان دہ ہے،حکومت کو400ارب روپےکااضافی قرضہ لیناپڑےگا،حکومت کوذمہ داری سےبات کرنی چاہیے۔

شاہدخاقان عباسی نے کہاکہ وزیراعظم اوروزیراطلاعات منہ بندرکھیں توپاکستان کابھلاہوگا،وزیراعظم اوروزیراطلاعات کم ازکم جھوٹ نہ بولیں،تاریخ میں اتنےجھوٹ بولنےوالےکبھی اکھٹےنہیں بیٹھے،جھوٹوں کےٹولےنےمعیشت کابراحال کردیاہے۔

ان کا کہنا تھاکہ جب وزیراعظم اوروزراء ہی پارلیمنٹ نہیں آتےتوہمیں کچھ کرناپڑےگا،نیب کالاقانون ہے،اس کوختم ہوناچاہیے،ہمیں تحریک چلانےکی ضرورت نہیں،حکومت خودہی ختم ہوجائےگی۔

شاہدخاقان عباسی نے کہاکہ حکومت کی ناکام پالیسیوں سےکاروبارتباہ ہوگیاہے،موٹرویزبنےہوئےہیں لیکن حکومت نہیں کھول رہی،دنیابھرمیں کوئی ایساشہرنہیں جہاں میٹرو نہ ہو،میٹرومیں غریب آدمی سفرکرتاہے،ایئربلو2004میں بنائی،میں اب اس کامالک نہیں ہوں،5سال سےایئربلوکمپنی سےکوئی تعلق نہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ رزاق داؤدمیرےساتھ کام کرچکےہیں،مہمندڈیم پررزاق داؤدکی کمپنی کی بڈقانونی ہے،بولی کےوقت رزاق داؤدسیاست میں نہیں تھےاب ہیں۔

Post a Comment

0 Comments